شیشے جیسے مینڈک کی تصویرجاری

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی وائلڈ لائف فوٹو گرافر جیمی کیولبراز نے ایک ایسے مینڈک کی تصویر جاری کی ہے جس کا پیٹ شیشے کی مانند ہے اور اس کے آرپار دیکھنا ممکن ہے ۔

جیمی نے یہ تصویر ایکواڈور کے جنگلات میں بنائی ہے ، اس تصویر میں گلاس فراگ کے نہ صرف اندرونی جسمانی اعضا کو دیکھا جا سکتا ہے بلکہ جسم کے اندر انڈوں کی نشوونما بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے مینڈک ان علاقوں کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں جہاں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔

Facebook Comments