یوگا کرتی خاتون دریا میں جا گری

لاہور (نیٹ نیوز ) امریکی خاتون کو منفرد انداز میں ایکسرسائز مہنگی پڑگئی، درخت کے تنے پر یوگا کرنے کی کوشش میں منہ کے بل دریا میں جا گری۔ یوں تو ایکسرسائز صحت کیلئے بے حد ضروری ہے لیکن بعض اوقات منفرد انداز میں ورزش کا یہی شوق مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون کو ایڈونچر کے ساتھ ایکسرسائز کا شوق مہنگا پڑ گیا۔ امریکی ریاست کولوراڈوسے تعلق رکھنے والی چیسا ٹولبرٹسن نامی خاتون دریا کے اوپر سے گزرتے درخت کے تنے پر لٹک کر یوگا پرفارم کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور منہ کے بل دریا میں گر پڑی تاہم کسی جانی نقصان سے محفوظ رہی۔

یوں منفرد انداز میں یوگا کرنے کی ناکام کوشش اور دریا میں گرتی خاتون کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Facebook Comments