سات سالہ بچی کے بال لوگوں کی توجہ کا مرکز

لاہور(ویب ڈیسک) البرٹ آئن سٹائن جیسی ذہانت بہت کم افراد میں پائی جاتی ہے لیکن جناب آئن سٹائن جیسے بال بھی بندے کو مشہور بنا دیتے ہیں ۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو بے شک البرٹ آئن اسٹائن جیسی ذہانت نہیں رکھتی لیکن ننھی پری کے آئن سٹائن جیسے بال لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 7سالہ شیلہ نامی بچی کے بالوں کی ساخت بیحد سخت ہے جسکی وجہ سے بال کھڑے رہتے ہیں اور جنہیں بنانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے ۔بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بالوں کی ایسی ساخت کا ہونا ایک بیماری ہے جسے ہیئر سائنڈروم کہا جاتا ہے جبکہ بچی کے بال دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اس توجہ پر شیلہ اور اس کے والدین بہت خوش ہیں ۔

Facebook Comments