مسلم لیگ ن الریاض کے ایکزیکٹو ممبر سردار شعیب صدیقی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ریاض ۔ مسلم لیگ ن کے ایکزیکٹو ممبر سردار شعیب صدیقی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا، اس موقعہ پر مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے رمضان المبارک کی برکات اور فضائل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو رمضان المبارک کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ پابندی کرنے کہ ضرورت ہے، تاکہ جس طرح ہم ماہ صیام میں اللہ کی ذات مبارکہ پر تقوی کو پختہ بنا لیتے ہیں اسی طرح باقی ماندہ زندگی میں بھی اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں، روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے روزانہ نماز کی پابندی، قران مجید کا پڑھنا اور گناہوں سے بچنا روزے دار کے لئے لازم ہے، افطار ڈنر میں ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ، کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف کے علاوہ خالد اکرم رانا، قاضی اسحاق میمن،رانا خادم،ملک عبدالشکور، چوہدری اکرام،ابرار تنولی، الیاس رحیم، خادم بجاڑ، احسن عباسی، یوسف جٹ، ناصر آراہیں، ملک اکمل، راجہ یعقوب،سردار رزاق، عاصم اعوان ،ملک جی ایم اعوان، مجید گجر،تصدق گیلانی، فیصل علوی، سردار نعیم اعظم، سردار صدیق،بابر علی، سرادرشکیل صدیق حنیف بابر، امتیاز احمداور دیگر درجنوں افراد بھی شریک ہوئے جبکہ سردار شعیب صدیقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments