پاکستانی کیمونٹی کی نوجوان شخصیت انجنئیر طارق شہزاد کی جانب سے سحری کا اہتمام

ریاض ۔ رمضان المبارک کے آتے ہی سحری و افظاری کا جہاں گھروں میں خوب اہتمام ہوتا ہے وہیں پر مختلف سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیمونٹی ممبران کو سحری اور افطاری کی دعوتیں بھی دی جاتی ہیں ایسی ہی سحری کی ایک پروقار تقریب پاکستانی کیمونٹی کی نوجوان شخصیت انجنئیر طارق شہزاد کی جانب سے دی گئی جس میں درجنوں افراد شریک ہوئے،اس موقعہ پر شرکاء کو فیصل علوی نے روزہ کی افادیت اور اس کے ثواب کے بارے میں معلوماتی لیکچر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روزہ جسم کی زکواۃ ہے، اس کے علاوہ سائنسی اعتبار سے بھی روزہ انسانی جسم پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور انسان خود کو بہتر محسوس کرتا ہے، روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں روزہ دار اللہ کے نا صرف نزدیک ہوتا ہے بلکے اس کے پسندیدہ افراد میں بھی پایا جاتا ہے، تقریب کے میزبان انجنئیر طارق شہزاد نے کہا کہ سحری کی دعوت دینا جہاں اسلامی نکتہ نظر سے اہم ہے وہیں پر مل بیٹھنے اور دین کے متعلق اچھی باتیں سمجھنے کا موقعہ میسر آتا ہے،سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی اعلی اور نمایاں شناخت کی حامل ہے جس نے اپنا آپ منوایا ہے ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے کیونکہ یہ ہمارا بحیثیت قوم فرض بھی ہے،معتوف سیاسی رہنما خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کیمونٹی لائق تحسین ہے جس نے ہمیشہ ایک جان ہو دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا ہے،اور جس طرح پورا رمضان پاکستانی کیمونٹی افطاری اور سحری کی محافل سجاتی ہے وہ یقینا قابل دید ہے،تقریب کی نظامت یوسف جٹ نے کی، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف بھی شریک تھے

Facebook Comments