پاکستان ایمبیسی الریاض میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے عید گالا کی پروقار تقریب

الریاض – عیدالفطر خوشیوں کا ایسا تہوار ہے جس میں لوگ نا صرف ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں بلکہ آپس میں ملکر عید کی خوشیوں کو بھی دوبالا کرتے ہیں،ایسی ہی ایک تقریب سفارت خانہ پاکستان ریاض میں منعقد ہوئی جس میں عید کے سبھی رنگ نمایاں تھے سفارت خانہ پاکستان اور ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے عید گالا کی تقریب میں قائم مقام سفیر سردار خان خٹک کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کے مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی،تقریب میں میوزک کے تڑکے نے خوب سماں باندھا اور مقامی گلوکاروں عمر اور ڈاکٹر خالد عباسی نے مختلف گانے گا کر تقریب میں خوب رنگ بھرے اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے اور کامیاب ہونے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ عید ہمارا ایسا مذہبی تہوار ہے جسے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ عید اپنے ملک میں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ منائے مگر جس طرح آج کیمونٹی ممبران ملکر عید منا رہے ہیں اس سے ملک سے دوری کا احساس ختم ہو گیا ہے، سفارت خانہ پاکستان جہاں کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے وہیں عید جیسی خوشیوں کو بھی کیمونٹی کے ساتھ ملکر منانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ دیار غیر میں ملکر ایک دوسرے کو خوشیاں دے سکیں A5F013B6-9083-441D-A21D-AF188DEF596A ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے شاندار کاوش کو سراہتے ہوے سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ ہمنوا نے ہمیشہ اچھے پروگرام ترتیب دئیے ہیں جو کہ کیمونٹی کو اچھی اور معیاری تفریح مہیا کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیا جائے تو وہ بھی قابل تحسین ہیں جس پر وہ ہمنوا کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ یونہی کیمونٹی کی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہیں ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں عید نا صرف پھیکی ہوتی ہے بلکہ اپنوں کی دوری بھی محسوس ہوتی ہے ہم نے عید گالا کے ذریعے کوشش کی ہے کہ اس احساس کو ختم کریں اور پاکستانی کیمونٹی کو اکٹھا کرکے عید کے رنگوں کو ابھاریں تاکہ پردیس میں دیس جیسی عید منا سکیں، اور آج جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ یقینی طور پر عید گالا ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ عید اپنوں کی دید کا ہی نام ہے 8560E38E-C808-4DED-A8F6-DDBD1DAFB6B3 ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمنوا لیڈیز کلب نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور کوشش کی ہے کہ دکھی انسانیت کی بھرپور مدد کی جائے اور اس نیک کام میں کیمونٹی نے ہمارا بڑھ چڑھ کے ساتھ دیا ہے اس کے علاوہ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ کیمونٹی کو تفریحی پروگرامز کے حوالے سے اکٹھا رکھا جائے اور ایسے تفریح پروگرام ترتیب دئیے جائیں کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکے E91591EE-C08F-4367-B80B-4101E58B51CC آج کی تقریب عید کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کے لئے ہے تاکہ ملک سے دور رہ کر اپنوں کے سنگ اپنائیت کا احساس ہو،عید گالا میں شریک سینکڑوں مردو خواتین نے ہمنوا کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج انہوں نے پردیس میں اچھے انداز کے ساتھ دیس جیسی رنگا رنگ عید منائی ہے خوبصورت اور رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے پر تمام حاضرین نے ہمنوا لیڈیز کلب کی پوری۔ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے وطن سے دوری کا احساس کم کردیا امید ہے کہ ہمنوا لیڈیز کلب آئندہ بھی ایسے منفرد پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا

Facebook Comments