پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کی جانب سے پر تکلف سحری کا اہتمام

الریاض ۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کی جانب سے رمضان المبارک کی خیر وبرکات سمیٹنے کے لیے پرتکلف سحور کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور میزبانی کے فرائض شہر ریاض کی ہر دل عزیز شخصیت امتیاز احمد نے اپنے خوبصورت انداز میں انجام دئیے، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، سینیئر نائب صدر ملک عاصم اعوان جنرل سیکرٹری ملک جی ایم اعوان و دیگر ایگزیکٹو ممبران بشمول خیبر پختون خواہ کے عہدیداران کی سربراہی میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت جبکہ سرپرست اعلی سعودی عرب چوہدری عبدالمجید گجر . صدر مسلم لیگ ن ریاض ریجن رانا خالد اکرم سمیت سینیئر قیادت کے ساتھ ریاض شہر کی تمام سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔ 49F67430-7979-4B74-86B6-CE51AD726969یوتھ ونگ سعودی عرب نے آئندہ آنے والے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرنے اور تن من دھن سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے حراول دستے کا کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پانچ سالہ کارکردگی کے منصوبے عوام تک پہنچائیں گے سچائی اور انصاف کا دامن تھام کر انہیں بنیادوں پر 2018 کے انتخابات جیت کرانشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ن مرکز اور صوبائی حکومتیں بنا کے آئندہ پانچ سال میں معاشی طور پر ناقابل تسخیر پاکستان بنائے گی اس ہماری ترجیحات کے سابقہ تسلسل کے ساتھ ساتھ ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی اور تمام اکائیوں کے باہمی اتفاق سے آئندہ آنے والے پانی کے مسائل کا حل تعلیم اور صحت حدف اول ہوں گے، یوتھ ونگ سعودی عرب کے جوانوں کی طرف سے ووٹ کو عزت دو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی 29C1100F-879F-48F0-BD56-783955214B40بعدازاں مسلم لیگ ن الریاض ریجن سعودی عرب کی طرف سے یوتھ کے تمام مرکزی عہدے داران بشمول صدر یوتھ ونگ راجہ یعقوب کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ ن خالد اکرم رانا، سرپرست اعلی اہالیان ریاض قاضی اسحاق میمن، فیصل علوی، رانا محمد خالد، رانا خالد حسین اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خالد اکرم رانا کو سرپرست اعلی اہالیان ریاض کی طرف سے شیلڈ اور باقی ممبران کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے آخر پر صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments