رانا خادم حسین کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کا اہتمام

ریاض ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نارا خادم حسین کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا، اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو ماہ رمضان کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ پابندی کرنے کہ ضرورت ہے، تاکہ جس طرح ہم ماہ صیام میں اللہ کی ذات مبارکہ پر تقوی کو پختہ بنا لیتے ہیں اسی طرح باقی ماندہ زندگی میں بھی اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں، روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے روزانہ نماز کی پابندی، قران مجید کا پڑھنا اور گناہوں سے بچنا روزے دار کے لئے لازم ہے، 25C28058-6752-436A-9059-F1D5DCFB3EABتقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کے علاوہ خالد اکرم رانا، قاضی اسحاق میمن، چوہدری اکرام، خادم بجاڑ، یوسف جٹ، ناصر آراہیں، ملک اکمل، راجہ یعقوب، عاصم اعوان ،ملک جی ایم اعوان، مجید گجر، فیصل علوی، سردار نعیم اعظم، سردار صدیق،بسرادرشکیل صدیق ،حنیف بابر، امتیاز احمد، رانا عبدالراوف، رانا عمر فاروق، حافظ عبدالوحید ، ملک اکمل، امین تاجر، فیصل علوی، سرور خان، چوہدری ندیم، چوہدری اختر، ناصر محمود اور محمود الحق ڈوگر اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قاضی اسحاق میمن کی طرف سے امتیاز احمد اور چوہدری اکرام کو سندھی اجرک اور فیصل علوی کی جانب سے رانا خادم حسین کو کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Facebook Comments