پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے سنئیر نائب صدر چوہدری اکرام کی جانب سے افطاری کا اہتمام

575DF05F-1E86-4CBC-87A3-2CC27F5ED8BFالریاض – پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما چوہدری اکرام کی جانب سے احترام رمضان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کے مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقعہ پر مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس کا تعلق اللہ کے محبوب سے جڑ گیا وہ شخص دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگیا،صحابہ اکرام نے بھی اللہ کے نبی سے ایسی محبت کی کہ اس کا پورا حق ادا کر دیا اور خود کو اللہ اور اس کے رسول کے دین میں مکمل ڈھال لیا،نبی پاک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جب تک کوئی مسلمان اپنی جان و مال سے بڑھ کر اللہ کے رسول سے محبت نہیں کرتا تب تک وہ مومن نہیں بن سکتا،اللہ کے رسول کی اطاعت کو لازم بناہیں تاکہ اللہ پاک ہم مسلمانوں سے راضی ہو جائے، E6737FD3-727B-4A1A-B7BC-C4F037771AA4مولانا عبدالمالک مجاہد کامزیدکہنا تھا کہ رمضان المبارک جاری ہے اور لیلتہ القدر کی راتیں شروع ہونے والی ہیں لہذاہ ان راتوں میں خود کو عبادات میں مشغول رکھیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہو سکے،قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ اہلیان ریاض کی تمام سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں نے جس طرح پورے رمضان المبارک کو مل جل کر گزارنے کا عہد کیا ہے اس سے کیمونٹی کے مابین باہمی بھائی چارے اور محبت کا رشتہ استوار ہوا ہے، تقریب کے میزبان چوہدری اکرام نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور جس طرح پوری کیمونٹی ایک گلدستے کی مانند رہتی ہے اس طرح کی یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کہیں اور دیکھنے میں نہیں آتی، E93ABD06-F56B-4B72-9630-D8B09C2439AFتقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حسن امتیاز نے حاصل کی، نعت رسول مقبول عابد شعمون چاند نے پڑھی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہر ریاض کی ہر دل عزیز شخصیت امتیاز احمد نے ادا کئے۔ DC517ADC-3545-492C-A071-A05CE3CAA39C آخر میں اہلیان ریاض کی تمام پارٹیوں بمشول پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، مرکزی جمیعت اہل حدیث، قومی وطن پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور باقی تمام سماجی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے چوہدری اکرام اور امتیاز احمد کو کمیونٹی کی خدمات کے سلسلے میں اعزازی شیلڈز اور مولانا عبدالمالک مجاہد اور فیصل علوی کی طرف سے کتابوں کا تحفہ دیا گیا اور تقریب کے میزبان چوہدری اکرام نے تمام آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 72D70BD9-9B34-4834-ABE9-2C25FF0C5DF8

Facebook Comments