پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے جنرل سیکرٹری ناصر محمود آراہیں کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کا اہتمام

1D429393-8A3E-41C9-9401-E39D7EEF94FFریاض – پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے جنرل سیکرٹری اور شہر ریاض کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت ناصر محمود آراہیں کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس اہالیان ریاض کے عمائدین، بزنس کمیونٹی، مزہبی، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر ناصر محمود آراہیں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت اپنی مقبولیت کے اونچے درجے پر فائز ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مسلم لیگ نے ایسے پروجیکٹ شروع کیے اور پھر انہیں کم تر وقت میں مکمل کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے جبکہ پاکستانی عوام نے دیکھا کہ پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبے قائم ہوئے اور ملک میں روزگار کے بہتر مواقعے پیدا ہوئے،مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے سابق وزیراعظم نے عوامی امنگوں کے مطابق کام کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں،دوہزار اٹھارہ کا الیکشن 2013 کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے جیت کر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالے گی اور یونہی ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا، 91C4F824-B4E3-4EBC-8437-0BA25D50E042تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا،چوہدری عبدالمجید، قاضی اسحاق میمن،رانا خادم،ملک عبدالشکور، چوہدری اکرام،خادم بجاڑ، احسن عباسی، یوسف جٹ، ملک اکمل، راجہ یعقوب، عاصم اعوان ،ملک جی ایم اعوان،تصدق گیلانی، فیصل علوی، حنیف بابر، چوہدری اختر، چوہدری ندیم، چوہدری امامت، ریاض راٹھور، چوہدری مبین، امتیاز احمداور دیگر درجنوں افراد بھی شریک ہوئے جبکہ آخر میں ناصر ارائیں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments