نوجوان کرکٹر زبیر کی ہلاکت، فخر زمان بھی میدان میں آ گئے، ایسا شکوہ اور درخواست کر دی کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو گیا

لاہور (سرزمین نیوز) پاکستانیوں کا فخر اور شان فخر زمان مردان کے نوجوان کرکٹر کی ہلاکت پر ہونے والی ہرزہ سرائی اور غلط بیانی پر انتہائی افسردہ ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا سے منفی باتیں کرنے پرشکوہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ غلط باتیں کر کے زبیر مرحوم کے اہل خانہ کو مزید غمزدہ نہ کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ ”پچھلے دنوں ہمارے گاﺅں کے ایک بچے کے سر پر گیند لگی تھی اور وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ اللہ اسے جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطاءفرمائے۔ ان کی فیملی اور بالخصوص ان کے والد کی ہمت سے متعلق جو کچھ میں نے سنا ہے، وہ بیان سے باہر ہے۔
میں بہت زیادہ یہ بات سن رہا ہوں کہ زبیر نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا تو میں یہ واضح کرتا ہوں کہ اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور جہاں ہیلمٹ ختم ہوتا ہے، گردن کے قریب بالکل اس جگہ گیند لگی تھی۔ برائے مہربانی میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میڈیا پر جو لوگ منفی باتیں کر رہے ہیں، وہ عجیب اور غلط باتیں کر کے زبیر کے اہل خانہ کو مزید غم دے رہے ہیں ۔
ایسی باتوں سے گریز کریں کیونکہ اچھا نہیں لگتا، آپ اتنا زیادہ جھوٹ بول رہے ہیں، اس سے ان کے اہل خانہ کو مزید دکھ پہنچتا ہے۔ برائے مہربانی اگر آپ ان کے اہل خانہ کو ایسے حالات میں سپورٹ نہیں کر سکتے تو انہیں مزید غم بھی نہ دیں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ کتنا غم ہوتا ہے، وہ ہماری اکیڈمی کا بچہ تھا، ہم لوگ بہت زیادہ پریشان ہوں تو ان کے اہل خانہ کو کتنا غم ملا ہو گا۔

Facebook Comments