برمنگھم ٹیسٹ:دوسرے دن کا کھیل ختم ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈٰیز کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 514رنزبنا کر اننگ ڈیکلیر کر دی،جواب میں ویسٹ انڈیز کے 1وکٹ کے نقصان پر 44رنز

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) برمنگھم میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر چوالیس رنز بنالئے ،اس سے قبل انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 514رنز بناکر اپنی پہلی اننگ ڈیکلئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے رو ز میں انگلینڈ نے الیسٹر کک کے شاندار 243رنز کے بدولت 514رنز آٹھ کھلاڑی آﺅٹ پراپنی پہلی اننگ ڈیکلئیر کردی ،ا نگلینڈ کی اننگ میں کپتان جوئی روٹ کے 136اور ڈیوڈ ملان کے 65رنز نمایا ں ہیں۔

Facebook Comments