رائل کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے اے ایس فلڈ لائٹ رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

الریاض – رائل کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے اے ایس فلڈ لائٹ رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جا ئے گا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں مقامی ہوٹل میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی سات ٹیموں کے کیپٹنز کو مدعو کیا گیا اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم معلومات کا تبادلہ کیا گیا اس موقعہ پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر آصف شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی گورنمنٹ کرکٹ کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے جبکہ اس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کا موقعہ بھی میسر آ رہا ہے، ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک کو شروع ہوگا جس کا فائنل 28 رمضان المبارک کو کھیلا جاے گا اس دوران ہر ٹیم چھ چھ میچ کھیلی گی، فائنل میں جتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور دیگر انعامات کے علاوہ تین ہزار ریال انعام بھی دیاجاے گا جبکہ رن اپ ٹیم کو بھی دو ہزار ریال انعام اور ٹرافی دی جاے گی،

Facebook Comments