الریاض – سماء سٹیل اور کمبائنڈ سٹارز الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ

الریاض – سماء سٹیل اور کمبائنڈ سٹارز الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لئے تماشئیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، سماء سٹیل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی،سماء سٹیل کے بیٹسمینوں نے تیس اوور کے میچ کی شاندار اننگز کو کھیلا اور کمبائنڈ الیون کے باولرز کو خوب جم کر کھیل پیش کیا اور 27 اعشاريہ تین اوور میں 243 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی،سماء سٹیل الیون کی جانب سے عبدالوحید نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے 30 بالوں پہ 74 رن سکور بنائے، اس طرح کا کامران ہادی نے 38 بال پر 51 رن اور راجہ اعجاز نے 38 بال پر 38 رن سکور بنائے، جبکہ کمبائنڈ سٹارز کی جانب سے ڈاکٹر نبیل نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور خاور ظفر دو وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے جبکہ دوسری اننگز میں کمبائنڈ سٹارز نے اپنی اننگز کا آغاز بھی جارہانہ کیا اور 243 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے بیٹسمینوں نے گراونڈ کی چاروں جانب چوکوں اور چھکوں کی مدد سے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، اور کمبائنڈ سٹارز الیون کی جانب سے عثمان سیال نے 40 بال پر 75 رن سکور کیا اسی طرح خاور نے 38 بال پر 39 سکور بنائے، ابراہیم خان نے 31 بال پر 45 رن کی شاندار اننگز کھیلی اور ولید عمران کے بیس سکور نے کمبائنڈ سٹارز کو فاتح ٹیم بنا دیا،جیت کی خوشی میں کمبائنڈ سٹارز الیون کے کھلاڑیوں نے خوب جشن کا سماں پیدا کیا جس پر مینجمنٹ بھی خوشی سے سرشار نظر آئی، اس موقعہ پر تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ریاض کرکٹ لیگ کے صدر ھنیف بابر، ڈپٹی پیٹرن انچیف ریاض کرکٹ لیگ جواد سلمان الخلیفہ، سی او سلمان جواد الخلیفہ، محمد رئس، عرفان صدیقی، رانا عرفان، رضوان عظمت، عبدالرحمان،اور دیگر نے بھی شرکت کی، اور کمبائنڈ الیون کو دوستانہ میچ جیتنے پر ٹرافی اور دیگر انعامات دئیے گئے

Facebook Comments