ایپل کے ملازمین کو عجیب مشکل کا سامنا، کمپنی کو قانونی کارروائی کا خطرہ

لاہور (ویب ڈیسک) معروف کمپنی ایپل کے ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے ملازمین شیشے کی دیواروں کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں۔ عمارت میں بنی شیشے کی دیواریں اتنی شفاف ہیں کہ لوگوں کو نظر نہ آنے کی وجہ سے وہ اس سے ٹکرا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق 427 ملین ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ایپل کے ہیڈکوارٹر کے گلاس آفسز میں لوگ دیواروں سے ٹکرا رہے ہیں۔ کمپنی ملازمین نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فونز پر نظریں جما کر چلنے والےلگاتار شیشے کی دیواروں سے ٹکرا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ نہیں درحقیقت دیواریں اس کی وجہ بن رہی ہیں۔
اب تک دو افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد بھی دینا پڑی ہے اور ایپل کے حکام کو اس حوالے سے کچھ اقدامات بھی کرنا پڑے ہیں مگر تاحال کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔ کمپنی کو یہ بھی خطرہ ہے کہ کوئی ملازم اس طرح کے حادثے پر مقدمہ دائر نہ کردے جیسا اسی طرح کے مقدمے کا سامنا 2012 میں ایک ایپل اسٹور کی شیشے کی دیوار سے 83 سالہ خاتون کے ٹکرانے کے بعد ہوا تھا۔

Facebook Comments