ٹیکسی سروس کریم نے ’ہم سفر کیساتھ فضائی سفر‘ کی سہولت بھی متعارف کرادی

اسلام آباد(سرزمین نیوز) موبائل ٹیکسی سروس کریم نے اب فضائی سفر کی سہولت بھی متعارف کروادی ۔
تفصیلات کے مطابق کریم کی طرف سے جب ٹیزر میں ایک طیارہ دکھایاگیا تو کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ کیا وہ خواب تو نہیں دیکھ رہے ، دراصل کریم پاکستان اور الٹرلائیٹ اینڈ سپورٹ فلائنگ کلب لاہور پارٹنر ہیں جو آپ کو فضائی سفر اور بادلوں سے لاہور کو موقع دے رہے ہیں۔
آپ صرف 5600روپے میں فی چکر فضائی سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ ایک ہمسفر کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں اور دو افراد کیلئے یہ نہایت مناسب قیمت ہے ۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار بھی نہایت سادہ ہے ، آپ کریم ایپ میں جائیں اور وہاں کار ٹائپ میں ’کریم ایئر‘ کا انتخاب کریں،اگرآپ خوش قسمت ہوئے تو آپ کو کریم کی طرف سے تصدیقی ٹیلی فون کال آئے گی ، اس کے بعد آپ کو ایئرپورٹ تک پہنچنے کے لیے ایک فری رائیڈ کا انتظار کرنا ہوگا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سڑکوں کی طرح فضائی سفر کے بارے میں بھی حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا لہٰذا سیکیورٹی اور موسم کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے کریم اور الٹرلائیٹ اینڈ سپورٹ فلائنگ کلب آپ کی رائیڈ منسوخ یا تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments