آج کی رات بھاری ہوسکتی ہے،بڑی خبرآگئی

لاہور (نظام الدولہ) آج کی رات آسمان پرجزوی طور پر لگنے والا چاند گرہن انسانوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالے گا ۔معروف آسٹرالوجر شہزادہ محمد علی زنجانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آج کی رات پاکستانیوں پر بھاری ہوسکتی ہے کیونکہ آج چاند گرہن لگے گاجو انتہائی اچھے برے اثرات مرتب کرتا ہے۔چاند گرہن پر سائنسی تجزیات میں ان باتوں کا اشارہ دیا جاچکا ہے۔اسکاآغاز رات آٹھ بجکر50 منٹ پر ہوگا۔ جبکہ گرہن کا انتہائی وقت گیارہ بج کر بجکر20 منٹ پر اوراسکا اختتام 8 اگست 2017ءکی درمیانی شب 1بجکر50منٹ پرہوگا۔ گرہن کا آغاز بحیرہ عرب سے ہوگا۔فلکیاتی حساب سے یہ گرہن برج دلو کے 15 درجے 25 دقیقے اور 10 پر ہوگا۔پاکستان کے علاوہ یونان، بلغاریہ، برما، انڈیا ، ساﺅتھ افریقہ، مصر، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، روس، ساﺅتھ کوریا، فلپائن، ترکی، آسٹریلیا،سنگاپور، اٹلی،ر ومانیہ، جاپان، ہنگری کے ساتھ ایران، عراق، شام اور عرب علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ افریقہ، شمالی امریکہ کے مغربی علاقوں بحیرہ اوقیانوس، بحیرہ ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اگست 2017ءمیں لگنے والے گرہنوں کے پاکستان پر سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ مہینہ نئی تبدیلیوں اور نئے امکانات کی داغ بیل ڈالے گا، اگست میں پاکستان کا یوم آزادی بھی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ اگست ہی سے نئے واقعات کا ظہور شروع ہوتا ہے، اس مہینے میں راہو، کیتو اور سیارہ مشتری ویدک سسٹم کے مطابق گھر تبدیل کریں گے اور یہ تبدیلی یقیناً ملکی سطح پر بھی دور رس نتائج مرتب کرے گی، اپریل سے جن مسائل کا یا تنازعات کا آغاز ہوگا وہ اگست میں اپنی انتہا کو پہنچ جائیں گے۔اس حوالے سے ہم نے ایک ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا پاکستان میں کسی مشہور شخصیت سے متعلق سکینڈل شدید بدنامی اور تنزلی رسوائی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ چاند گرہن کے بد اثرات سے بچنے کے لئے صدقات دینے چاہئیں۔خاص طور پر حاملہ خواتین کو محتاط رہنا ہوگا۔

Facebook Comments