اورسیز پاکستانی ورکرزرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان

سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے ریاض میٹرو بنانے والی کمپنی بیکس کے کیمپ میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی، خان ھشام بن صدیق پاکستانی ورکرز کے درمیان پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا کہ آج ان کے سفیر ان کے درمیان موجود ہیں اور یوم پاکستان کی خوشی ہمارے ساتھ منا رہے ہیں،پاکستانی ورکرز کی جانب سے انہیں عوامی سفیر کے طور پر بھی سراہا گیا تاہم سفیر پاکستان نے کہا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ باذات خود آپکے درمیان آکر بہت خوش ہیں اور جس طرح آپ نے سعودی عرب کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار نبھایا ہے اس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکے سعودی قیادت بھی آپکے کام اور لگن کی تعریف کرتی ہے، اور جس طرح پاکستانی ورکرز نے عرصہ دراز سے پاک سعودی تعلقات کو مظبوط بنایا ہے اس لحاظ سے اصل سفیر آپ لوگ ہیں جو دن رات سعودی عرب میں محنت مشقت کرکے یہاں پر بھی ترقی کا باعث بنتے ہیں بلکے زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستانی عوام جفاکش اور ہنرمندوں سے بھری پڑی ہے، اور دنیا کے تمام خطوں میں پائی جاتی ہے،سعودی عرب میں ستائیس لاکھ پاکستانی اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کس قدر اس زمین سے لگاو رکھتے ہیں، اور ہم سعودی حکومت کے بھی مشکور ہیں جس نے پاکستانی ورکرز کو یہاں اپنے مستقبل کو تابناک بنانے میں تعاون کیا ہے، ہمارے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی نمایاں خدمات دے کر دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، سفارت خانہ پاکستان کے دروازے ہر ایک ورکر کے لئے کھلے ہوئے ہیں کیونکہ یہ سفارت خانہ آپ لوگوں کا ہی ہے ہمارا کام آپکی خدمت کرنا ہے اور اس حوالے سے ہمارا ویلفئیر ڈپارٹمنٹ اور دیگر شعبہ جات دن رات ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتا ہے، تمام پاکستانی ورکرز پاکستان کا سرمایہ ہیں آپ لوگوں کو بھی چاہئیے کہ سعودی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور دونوں ممالک کے مابین رشتے کو اپنے بہتر کردار سے بہتر بناہیں، یہ سرزمین بڑی مقدس ہے یہاں حرمین شریفین ہے جہاں آپ جاہیں تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا کریں، یوم پاکستان کی تقریب میں ڈھائی ہزار کے قریب ورکرز نے شرکت کی اور یوم پاکستان کی خوشی میں روایتی رقص بھی پیش کیا گیا، جس میں ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے بھی بھرپور حصہ لیا،

Facebook Comments