پاکستان کا استحکام جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں ہے۔ خالد اکرم رانا

پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے رنگا رنگ یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ۲۳ مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، قراداد پاکستان میں موجود مقاصد کے حصول کیلئے مسلسل اور سخت جدوجہد کی ضرورت ہے، پاکستان ایک پرعزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا اور اسکا استحکام بھی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں ہے، جمہوری حکومت کی کوششوں سے ہی آج دہشتگردی ختم ہورہی ہے اور ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر ہے۔ آمریت کا خلاف عوام میں شعور بڑھ چکا ہے آنا والا دور جمہوریت کا ہے، ہمارے آباو اجداد نے لاکھوں جانون کی قربانی دیکر پاکستان کا حصول ممکن بنایا، 23 مارچ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم ملک و ملت کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے جس طرح 1940 میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے یکجان ہوکر اپنا کردار نبھایا اور ایک عظیم مملکت دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آئی، سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے کے لئے لیڈر شپ نے بہترین کردار ادا کیا، قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا اور یوں مسلمان قوم کے سامنے ایک وژن آیا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہمیں ایک ایسے ملک کہ ضرورت ہے جو عوامی امنگوں کے مطابق کام کرے، قیام پاکستان کے بعد سے لیکر اب تک بہت سی سیاسی پارٹیوں نے پاکستان پر حکومت کی ہے جن میں مارشل لاء کے ڈکٹیٹر بھی شامل ہیں مگر ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے جب جب اقتدار سنبھالا اس نے عوامی امنگوں کے تحت فیصلے کیے اور پاکستان کو ترقی کہ راہ پر گامزن کیا، نواز شریف قائداعظم کے افکار کے امین ہیں انہوں نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو مظبوط بنایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا، آج بھی ملک میں جاری منصوبے اس بات کہ دلیل ہیں کہ پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے،مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ اسلام ہے اور اسلام رواداری کا عملی درس دیتا ہے، آج پاکستان کے لوگوں کو اسی درس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، بزم ریاض کے تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ جب انگلستان برصغیر پر قابض ہوا تو اس وقت اس خطے کے پاس دنیا کی کل مالیت کا چوتھا حصہ موجود تھا،اور یہ خطہ دنیا بھر میں اعلی مقام رکھتا تھا اس خطے کے لوگ ہونہار اور محنت کش ہمیشہ سے رہے ہیں، مگر انگریز نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے لوگوں میں پھوٹ ڈالی اور ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا، ہندوؤں نے مسلمانوں کو اپنا غلام بنانے کہ بھرپور کوشش کی مگر قائد اعظم محمد علی جناح اس تمام تر صورتحال کو بھانپ چکے تھے انہوں نے دیگر قائدین کے ہمراہ مسلمانوں کو ایک ایک ایسی فلاحی مملکت دی جو ہرلحاظ سے مالا مال ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ جو ہم تھوڑا بھٹک گئے ہیں اپنے آپکو راہ راست پر لے آہیں ہم انفرادی اور مجموعی کردار کو پہچانیں اور پاکستان کو اس قدر طاقت ور بنا دیں کہ ایک مرتبہ پھر یہ خطہ دنیا بھر میں مالیاتی طورپر پہچانا جائے، ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ہمیں ایسی چیزوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جو ہمیں بانٹتی ہوں جو ہمارے درمیان تفرقہ کرتی ہوں، ہمیں ایک مسلمان ہونے اور پاکستانی ہونے کا حق ادا کرنا ہوگا، مسلم لیگ کے نائب صدر رانا خادم کا کہنا تھا کہ ہمیں سجدہ شکر بجا لانا چاہئیے کہ ہمیں اللہ نے ایک آزاد ملک کا باسی بنایا ہے انہوں نے اس حولاے سے وطن کی محبت سے سرشار نظمیں بھی پیش کیں،تقریب سے پاک سرزمین کے ڈاکٹر مجاہد قائمخانی، پیپلزپارٹی کے محمد خالد رانا، قومی وطن پارٹی کے اقبال ودود خان، اے این پی کے ظہور احمد خان، انوسٹر فورم کے اصغر قریشی، کشمیر پریس کلب کے عبدالرزاق، انڈس فورم۔کے ذیشان قاضی، مسلم لیگ ن کے سردار شعیب، ملک شکور ، چوہدری اکرام، عبداللطیف اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے خطاب کیا اور نظریہ پاکستان اور مسلم لیگ کے کردار پر روشنی ڈالی، تقریب میں روایتی لڈی ڈانس اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جن سے تقریب کو چار چاند لگے اور حاضرین ملک کی محبت سے سرشار نظر آئے تقریب میں اووسیرز پنجاب کے نومنتخب ارکان، فیصل علوی، چوہدری اکرام، جی ایم علوی اور رانا اشرف کو نوٹیفکشن بھی جاری کیے گئے، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ صدر راجہ یعقوب نےنئے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا جن میں اجمل منہاس چیف کوارڈینیٹر سعودیہ، سردار عمران جنرل سیکرٹری طائف، خرم عباسی صدر ریاض ریجن، حافظ محمود ارشاد جنرل سیکرٹری ریاض، رانا اشرف علی کوارڈینیٹر ریاض، عبدالحکیم خٹک کوارڈینیٹر ریاض، چوہدری ثاقب متھیال جنرل سیکرٹری ریاض، بلال بھٹی، عرفان صابری، ملک عابد کو سوشل میڈیا ٹیم کا ممبر چنا گیا، نظامت کے فرائض ملک محمود اور ناصر آراہیں نے سرانجام دئیے ،یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ تقریب کا اختتام مولانا ہمایوں محسود کی دعا کے ساتھ ہوا.

Facebook Comments