قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی الزامات مستردکردیئے، پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا: اعلامیہ جاری

اسلام آباد (سرزمین نیوز) قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی بھرپور اور مئو ثر کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کا اپنا مفاد ہے مگر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا نے سے افغانستان میں قیام امن میں مدد نہیں ملے گی۔

Facebook Comments