شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

لاہور (سرزمین نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری فیصلے میں عدلیہ نے نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری طور پر سپیشل میسنجر کے ذریعے پیمرا کو ارسال کی جائے، عدالت نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔

Facebook Comments