ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی سینٹ پیٹرک چرچ میں آخری رسومات جاری،تدفین کی تقریب میں صدر ممنون سمیت اعلیٰ شخصیات کرینگی

کراچی(سرزمین نیوز) ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی سینٹ پیٹرک چرچ میں آخری رسومات جاری ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات،پاکستان کی مدر ٹریساکی تدفین کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، گورنر سندھ محمد زبیر،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، ڈاکٹررتھ فاو¿ کی تدفین قومی اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ 30 سال کی عمر میں 1960 ءمیں پاکستا ن آئی تھیں اور جزام کے خاتمے کیلئے اعلیٰ خدمات انجام دیںجس پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا ، پاکستان کی مدر ٹریسا 10 اگست کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

Facebook Comments