با ئیو میٹرک کے استعمال کا طریقہ بہت تسلی بخش رہا ہے: چیف الیکشن کمشنر

لاہور (سرزمین نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا کہ این اے 120میں بائیو میٹرک کے استعمال کا طریقہ بہت تسلی بخش رہا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بائیومیٹرک مشینوں سے 88فیصد ووٹرز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نوازشریف کا لوگوں کے اغوا سے متعلق بیان درست نہیں:ظفر علی شاہ
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سردار محمد رضا خان نے کہا کہ این اے120میں 39پولنگ اسٹیشنوں کے 100بوتھ پر بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ دن بھر بائیو میٹر ک مشینوں کے تجربے میں کوئی روکاوٹ پیش نہیں آئی۔ حلقہ این اے 120میں 29ہزار سے زائد ایسے ووٹوں کی نشاندہی کی ہے جس کی نادرا نے تصدیق ہی نہیں کی لیکن یہ ووٹ الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرست میں ظاہر ہو رہے ہیں ، سردار محمد رضا خان نے کہا کہ ہمیں عدالتی نے یہ حکم دیا تھا کہ صرف نادرا کی تصدیق شدہ فہرستوں پر ہی الیکشن کرایا جائے اور متنازع 29ہزار ووٹوں کی فہرست بھی جاری کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق نہ ہونے والے ووٹروں سمیت تمام ووٹروں کی مکمل فہرستیں تحریک انصاف کی راہنما یاسمین راشد سمیت تمام امیدواروں کو فراہم کردی گئی تھی۔ 19483ووٹرزکی تصدیق کا عمل کامیابی سے کیا گیا۔ تصدیق کا اور کامیابی کا تناسب 88 فیصدہے

Facebook Comments