آصف زرداری نے پشاور میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

پشاور (سرزمین نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ہے، تحریک انصاف کے سابق رہنما ضیا ءاللہ آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماءضیاءاللہ آفریدی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے شریک چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی اور ہمارے پاس آکر پیتل بھی سونا ہوجاتا ہے۔ اپنی حکومت میں بہت سے کام نہیں کرسکے ، کیوں کہ میں نے مفاہمت کی سیاست کی ہے اور اسی وجہ سے میں نے خیبر میں اے این پی کو بالکل بھی تنگ نہیں کیا۔اگلی بار خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آئے گی اور ہم اقتدار میں آکر مزید بہتر کام کریں گے۔قوموں کی زندگی میں تکلیف بھی آتی ہے ،جنگیں بھی ہوتی ہیں ،مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ملک کو کافی مشکلات درپیش ہیں،ہم پاکستان کو سنبھالیں گے اور دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو حکومت نہ پہلے کرنی آئی تھی، نہ اب آئی ہے۔

Facebook Comments