خواجہ آصف کے خلاف نا اہلی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد(سرزمین نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف دائر نا اہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔ وزیر خارجہ کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنماءعثمان دار کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار کی جانب سے اقامہ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس عامر فاروق بروز پیر 18 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

Facebook Comments