این اے 120 کا بڑا انتخابی دنگل ، 165 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے ،بیگم کلثوم نواز 34696 ووٹ لیکر پہلے اور ڈاکٹر یاسمین راشد 30133 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر

لاہور(سرزمین نیوز) این اے 120کے ضمنی انتخاب میں آنے والے 165 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 44395ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 35238 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں ،آنے والے 165 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے بعد بیگم کلثوم نواز 9157 ووٹوں کی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ 88 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جبکہ اب تک کے آنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کہیں نظر نہیں آ رہی تاہم نئی نویلی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد محمد یعقوب شیخ 3557 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر صرف 1955 ووٹ ہی حاصل کر سکے ہیں ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی اس سیٹ پر آج ملکی تاریخ کے بڑے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ نون ،تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ،ملی مسلم لیگ ،جماعت اسلامی سمیت دیگر امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں اصل مقابلہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہی متوقع ہے ، پولنگ کا وقت 5بجے ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اور مختلف پولنگ سٹیشن سے مسلسل نتائج آ رہے ہیں ، دوسری طرف جیسے جیسے نتائج آ رہے ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے ۔
مزید خبریں:”یہ کام پاک فوج کے آنے کی وجہ سے ہوا ۔۔۔“تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نتائج سامنے آنے کے بعد بڑا بیان دے دیا

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے 165 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے میدان مارتے ہوئےچوالیس ہزار تین سو پچانوے ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد پینتیس ہزار دو سو اڑتیس ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں ۔اب تک کے آنے والے 165 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز ڈاکٹر یاسمین راشد سے نو ہزار ایک سو ستاون ووٹوں کی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں،جبکہ مجموعی طور پر این اے 120 میں ٹوٹل 220 میں سے 55 پولنگ سٹیشن کے نتائج آنا باقی ہیں ۔

مزید خبریں:”ان لوگوں کو کس نے اٹھا یا ہے؟“ایک طرف این اے 120کی گنتی دوسری جانب نواز شریف اچانک منظر عام پر آگئے ،بڑا ’حملہ ‘کردیا

واضح رہے کہ آج ہونے والے اس تاریخی انتخابی دنگل میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو ئی جو کہ بغیر وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی ، اس دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی اور معمولی لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی، پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ووٹرز کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ این اے 120 میں کل3لاکھ 21ہزار 786ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جس میں مرد ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں کل 220پولنگ سٹیشنزبنائے گئے تھے جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 573تھی،جن میں مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے جبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ بنائے گئے تھے۔انتخابی نتائج آنے کے ساتھ ساتھ حلقے میں ’’جنون اور نون‘‘ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور جیسے جیسے نتائج آ رہے ہیں دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جوش جذبہ بڑھتا جا رہا ہے ۔
”جناب ،این اے 120کارزلٹ آرہا ہے ،آپ کیا کہیں گے؟“لندن میں موجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا تو انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

Facebook Comments