این اے120انتخابی دنگل، پولنگ کا وقت ختم، نتائج کا انتظار

لاہور(سرزمین نیوز) لاہور کے حلقے این اے120میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے جبکہ ووٹنگ کے بعد انتخابی عمل ووٹوں کی گنتی میں مصروف ہوگیا ہے۔ تمام ووٹرز کو انتخابی نتائج کے اعلان کا انتظار ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا آئی جی پولیس کو فون، منتخب نمائندوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے120میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو ئی ہے جو کہ بغیر وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔ اس دوران مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج اور رینجرز کی نفری تعینات رہی۔پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا۔ حلقے میں کل3لاکھ 21ہزار 786ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جس میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں کل 220پولنگ سٹیشنزبنائے گئے تھے جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 573تھی،جن میں مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے جبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ بنائے گئے تھے۔

Facebook Comments