این اے 120سے کچھ لوگ غائب کیے گئے ،موصول ہونے والی شکایتیں دیکھ رہا ہوں :نواز شریف

لندن (سرزمین نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120میں لوگوں کو غائب کیا گیا ہے ،ہر چیز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔این اے 120میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ضمنی انتخاب کا اہم معرکہ جاری ہے اور پولنگ کا رزلٹ بھی سامنے آرہا ہے ۔
ایسی صورتحال میں لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120سے شکایتیں سامنے آرہی ہیں،کچھ لوگ بھی غائب کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ این اے 120میں کیا ن لیگ کے خلاف کسی سازشت کا تسلسل ہے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا جائزہ لے رہے ہیں ،جائزہ لینے کے بعد حتمی معاملہ دیکھیں گے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ این اے 120میں بہت اچھی الیکشن مہم چلا ئی گئی اور لوگوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا جس پر کارکنان کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سے ملاقات میں قومی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اپنی اہلیہ کے علاج کی وجہ سے مصروف رہا ہوں ،ان کا علاج چل رہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید سرجری کا بھی پلان ہے ۔
مزید خبریں :مزید خبریں:”جناب ،این اے 120کارزلٹ آرہا ہے ،آپ کیا کہیں گے؟“لندن میں موجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا تو انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

Facebook Comments