پاک فوج کے آنے سے الیکشن کا دن سکو ن سے گزرا:یاسمین راشد

لاہور (سرزمین نیوز) تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پاک فوج کے آنے سے الیکشن کا دن سکون سے گزرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیت ہار کی بات نہیں کر رہی،ہم ووٹ کی اہمیت کو جانتے ہیں اور میں الیکشن کے نتائج پر تبصرہ کرنے کی بجائے انتطار کروں گی۔الیکشن کمیشن سے ایک گلہ ہے نوٹس سے بڑھ کر بھی کام کرنا چائے تھا جبکہ ضمنی الیکشن میں 43فی صد ووٹ بھی بڑھ جائیں تو بڑی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے گڑھ میں کھڑی ہوں،مجھے پولنگ کے عمل سے نہیں ووٹر ز سے شکایت ہے لیکن الیکشن میں اچھے نتائج کیلئے پر امید ہوں اورآج کا نتیجہ عوام کے ذہن کی ترجمانی ہوگا۔یہی نہیں انشا اللہ ملک کے حالات بدلیں گے ۔
یاسمین راشد کا مزید کہناتھاکہ اگر میں جیت گئی تو بہت کام کرنا ہو گا،میرا کارکنوں کوپیغام ہے کہ جیت کی خبر آنے پر فائرنگ نہیں ہونی چاہیے اور اگر کسی نے فائرنگ کی تو میں خوداس کے پیچھے پڑ جاوں گی اور عوام بھی جانتے ہیں کہ ہمارے لیڈر عمران خان ایسی باتوں کے سخت مخالف ہیں۔
مزید خبریں:”جناب ،این اے 120کارزلٹ آرہا ہے ،آپ کیا کہیں گے؟“لندن میں موجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا تو انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

Facebook Comments