‘مریم، حسن، حسین نے ضمانتیں نہ کروائیں تو اڈیالہ جیل جائیں گے’

لاہور(سرزمین نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے نواز شریف کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریلی میں نواز لیگ کا کوئی سینئر رہنماء شامل نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچوں نے سازش کی اور سستے اسسٹنٹ رکھے لیکن اب مریم، حسن اور حسین نواز بھی آئندہ ہفتے ضمانتیں کراتے دکھائی دیں گے، انہوں نے ضمانتیں نہیں کرائیں تو اڈیالہ جیل جائیں گے۔
فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں، سازش کس نے کی؟ جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات اور لاہورکے لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ معاملہ کیا ہوا، اس طرح چورن بکنے والا نہیں۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کل کا حادثہ لاپرواہی کی وجہ سے ہوا، ایک بیکار سیاسی سرگرمی میں بچے کی جان جانا قابل افسوس ہے۔

Facebook Comments