پنجاب، خیبرپختون خوا میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(سرزمین نیوز) پنجاب اور خیبرپختون خوا کے متعدد شہروں میں چند گھنٹوں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور زمین میں گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

Facebook Comments