سفارت خانہ پاکستان الریاض میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف تقریب

الریاض، کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف جہاں پاکستان کے اندر قوم سراپا احتجاج ہے اسی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی کیمونٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ دارلحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کے افراد کے علاوہ سعودی شہری بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کی جانب سے قتل وغارت کی کاروائیاں افسوس ناک ہیں، اقوام عالم کو اب بھارت پر دباو ڈال کر کشمیریوں کو بھارتی افواج کے ظلم سے نجات دلانا چاہئیے کیونکہ کشمیر کے اندر دس ہزار قبرستان اس بات کی دلیل ہیں کہ کشمیر کا ایسا کوئی گھر نہیں جس سے کسی شہید کا جنازہ نا اٹھایا گیا ہو، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب سفیر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ ستر سال بندوق کی نوک پر تحریک آزادی کو دبانا چاہتا تھا مگر جس طرح آج کی کشمیری نوجوان نسل تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے وہ یقینی طور پر لائق تحسین ہے، اس لئے بھارت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا چاہئیے، حکومت پاکستان پہلے بھی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں کو بھی سات لاکھ فوج کی جانب سے کیے جانے والے ظلم وستم کا نوٹس لینا چاہئیے

Facebook Comments