بہتر حکمت عملی کی بدولت اسلام کو دنیا بھر میں پذیرائی اور فروغ ملاہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد، ڈاکٹر عبدالکریم العیسی

الریاض ۔ دارلااسلام کے مدیر مولانا عبدالمالک مجاہد نے رابطہ اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر عدل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستانی علماء کرام اور عوام کے کردار کو سراہا گیا، رابطہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے کہا کہ وہ بارہا مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور حال ہی میں پاکستان میں ایک کانفرنس میں جانے کا دوبارہ اتفاق ہوا اس دوران انہوں نے مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ پاکستانی قوم انتہائی دانشمند ،پڑھی لکھی اور باشعور ہے،اور پاکستانی عوام باکمال اور اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے ترقی کر رہی ہے، اسلام ایک خوبصورت اور معتدل دین ہے، اسلام کو دنیا بھر میں جو پذیرائی اور فروغ ملا ہے یہ سب بہتر ہوشمندی اور ھکمت عملی کی بدولت ممکن ہوا،ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کا کہنا تھا کہ ان کے چند دوستوں کی محنت کی بدولت پاکستان میں ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی علماء اور عوام نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، کانفرنس کے دوران لوگوں نے ہمارے مدعا کو سمجھا اور اس کو خوب سراہا جس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی قوم پڑھی لکھی اور باشعور ہے، پاکستانی علماء بھی اسلام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں تاہم علماء کرام۔کو چاہئیے کہ وہ اپنے حلقوں میں خالص اسلامی شعور بیدار کریں، اور اسلام کے اندر جو اعتدال پسندی اور وسط ہے اس کو اجاگر کریں، اور اسے فروغ دیں، اس سلسلے میں جدید ذرائع ابلاغ کو بروکار لانے کی ضرورت ہے،مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا وہ ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کے شکر گزار ہیں کہ وہ وقتاََ فوقتاً رہنعمائی فرماتے رہتے ہیں، ان کی وزیر عدل کے طور پر بھی خدمات لائق تحسین ہیں اور اب بطور رابطہ اسلامی کے جنرل سیکرٹری بھی انہوں نے تمام امہ مسلمہ سے رابطہ کرکے ایک پلیٹ فارم ہر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے اور علماء کرام کے بہتر کردار کے حوالے سے رہنعمائی فرمائی ہے

Facebook Comments