پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ، دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہو گی، دہشتگردوں کا ڈھانچہ امریکی مفادات کا محافظ ہے: روس

ماسکو (سرزمین نیوز) امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر روس بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیااور امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا۔ روس کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ہے جس پر دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
روسی اخبار ’ افغانستان ڈیلی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خصوصی سفیر برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ترین کھلاڑی ہے جس کے ساتھ ہمیں ہر صورت مذاکرات کا ہی راستہ اپنانا پڑے گا، اگر پاکستان پر زیادہ دباﺅ ڈالا گیا تو یہ نہ صرف افغان امن عمل کیلئے نقصان دہ ہوگا بلکہ اس سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی خراب ہو جائے گی۔

Facebook Comments