یورپی یونین کا پاکستان کا جی ایس پی پلس درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سرزمین نیوز) پاکستان یورپی یونین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، ای یو نے پاکستان کی جی ایس پی پلس ریٹنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، برسلز میں یورپی یونین انٹرنیشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای یو کا پاکستان کی جی ایس پی پلس ریٹنگ برقرار کھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے 27 عالمی معاہدوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یورپی کمیٹی نے اقوام متحدہ کنونشنز پر عملدرآمد میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کیلئے نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے قومی انسانی حقوق کمشن کا قیام خوش آئند ہے۔ جی ایس پی پلس اسکیم کا پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوا۔

وزارت تجارت کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا نے کی۔ جی ایس پی پلس کے متعلق یورپین کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہوگا۔

Facebook Comments