پاکستان مسلم لیگ ن افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حرمین شریفین کا دفاع ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب

مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر صدر ریاض ریجن رانا خالد اکرم سینیئر نائب صدر رانا خادم حسین چیف میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک محمود اعوان نائب صدر رانا اشرف جنرل سیکرٹری ناصر محمود آرائیں صدر یوتھ ونگ سعودی عرب صدر آزاد کشمیر حاجی احسان دانش ملک محمود ڈوگر، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سردار شعیب، امتیاز احمد اور مرکزی صدر آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن سعودی عرب محمد یوسف خالد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی قوم ہم تن من دھن سے سعودی عرب کے دفاع کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے سعودی عوام اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کا مکمل ساتھ دیا چاہے قدرتی آفات ہوں یا مالی مشکلات خاص طور پر ایٹمی دھماکوں کے وقت مالی پابندیاں خاص طور پر بیت اللہ اور بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع لہذا حکومت پاکستان اور قائد میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے اس اقدام کی نہ صرف مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو ارض مقدس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں موجود ہر پاکستانی تن من دھن سے آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں اپنی افواج اور تمام سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم راناُکا کہنا تھا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے فیصلے کی تائید کرنا ہے جو انہوں نے حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کیا، سعودی عرب میں موجود ۲۷ لاکھ پاکستانی ورکرز ہی نہیں بلکہ فوج ہے جو ہر وقت حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے تیار کھڑے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہیں اور بے یہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل ہے کہ پاکستانی فوجی دستہ سعودی عرب آ رہا ہے، جنرل سیکرٹری میاں ناصر ارائیں نہ کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کو پاکستان سے چنا گیا اور اب پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں تعیناتی ہمارے لئے فخر کی بات ہے، سینیئر نائب صدر رانا خادم کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان مورخ وجود میں آیا سعودی عرب نے ہمارا خوب ساتھ دیا اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر الریاض کے صدر حاجی دانش نے کہاُکہ کشمیری عوام ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی پالیسیوں کی تائید کرتی ہے۔

Facebook Comments