اینگلا مرکل ترکی کی دشمن ہے: طیب اردوان

استنبول (سرزمین نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل تر کی کی دشمن ہیں ،ان کے خلاف ووٹ دیا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق طیب اردوان اور انگیلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے یہاں تک جاپہنچے کہ ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔ طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں انگیلا مرکل کے خلاف ووٹ دیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاروں پر جرمن نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور برلن کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے

Facebook Comments