سیرا لیون میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں4سو افراد ہلاک، 6سو سے زائد لاپتہ

فری ٹاﺅن(ویب ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے دوران ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے باعث4سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ6سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہنا ہے کہ سیر الیون کے دارلحکومت فری ٹاﺅن کے نواح میں پہاڑی تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تاحال 409 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور ان کی تدفین کا کام جاری ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا ہے اب بھی 6 سوسے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ دارالحکومت فری ٹاون میں شدید باشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور آئندہ چند دنوں کے لیے بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔حکومت نے پہاڑ کے دامن میں رہنے والوں کو اپنے مکانات چھوڑنے کا کہا ہے۔ سیرا لیون میں ان قدرتی آفات کے سبب لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے آفات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

Facebook Comments