فرانس میں خاتون نے 4خواتین سیاحوں پر تیزاب پھینک دیا

مارسیلیا (سرزمین نیوز) فرانس کے شہر مارسیلیا میں ایک خاتون نے چار امریکی خواتین سیاحوں پر تیزاب پھینک کر ان کے چہرے جھلسا دئیے ہیں جبکہ پولیس نے تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانسیسی شہر مارسیلیا کے سینٹ چارلس ریلوے سٹیشن پر 2خواتین کے چہرے تیزاب گردی کے واقعے میں بری طرح جھلس گئے ہیں جبکہ ایک خاتون کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں خواتین کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے اور ان خواتین کی عمریں 20سے26سالوں کے درمیان تھیں ۔ ترجمان نے اس واقعے کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی امریکی خواتین کے حوالے سے تفصیل بتائی گئی ہے۔

Facebook Comments