بنگلا دیش،روہنگیا کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی، 3افراد جاں بحق

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلا دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے کہاکہ کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان کھانے اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔واضح رہے کہ میانمار سے فوج اور بدھ ملیشیاوں سے جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Facebook Comments