ترک خاتون اول کا عالمی سربراہان کی بیگمات کو خط ، روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کوششوں کی اپیل

انقرہ ( آئی این پی ) ترک خاتون اول ا مینہ اردگان نے کہا ہے کہ عالمی سربراہان کی بیگمات کو خط کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے خلاف کوششیں صرف کرنی کی اپیل کردی ۔
ترک میڈیا کے مطابق خاتون اول امینہ اردگان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے المیہ اور حالت زار پر توجہ مبذول کرانے کے لیے عالمی سربراہان کی بیگمات کو ایک ایک خط بھیجا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سمارٹ پولیس پروگرام کا افتتاح کردیا
امینہاردگان نے اس خط میں بنگلہ دیش کے دورے کے حوالے سے اپنے خیالات کو قلم بند کرتے ہوئے رخائن مسلمانوں کو درپیش مصائب اور ترکی کی امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں جاری وحشیانہ کاروائیاں عالمی حقوق انسانی اعلامیہ کی سرِ عام خلاف ورزیاں ہیں۔عالمی سربراہان کی بیگمات سے ایک زوجہ، ایک ماں ، ایک عورت اور ایک انسان ہونے کے ناطے صدا بند ہونے والی محترمہ امینہ نے لکھا ہے کہ ” میں سمجھتی ہوں کہ بلا کسی نسلی و مذہبی تفریق کے ہم سب انسانی اقدار کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ عالمی برادری جلد از جلد اس حوالے سے اقدامات اٹھائے۔

Facebook Comments