انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آ گئے اور روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
شرکا نے انڈونیشیا کے جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں ریلیاں اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments