جنوبی افریقہ کے مشرقی علاقوں میں4.8شدت کا زلزلہ

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے مشرقی علاقوں میں 4.8شدت کے زلزلے کئی سڑکیں زمین میں دھنس گئیںاور عمارتوں میں دڑاریں پڑ گئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں،زلزلے سے N3پر ایک لوگوں کے پیدل چلنے کے لئے بنایا گیا پل بھی گر گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے،جنوبی افریقہ کے بہت سے علاقے فالٹ لائن پر ہیں اور ماہرین نے مستقبل میں مزید زلزلوں کی پشین گوئی کی ہے،یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بلیم فونٹین میں6.8شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

Facebook Comments