وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی پیر صدرالدین راشدی کی سابق چیف سیکرٹری سندھ غلام محمد میمن سے ملاقات

الریاض ۔ معروف پاکستانی شخصیت ،فلسفہ کے مختلف مہارت میں عالمی شہرت یافتہ ، او پی ایف کے اعلی مشاورتی رکن، پاکستان میں امن و محبت کے فروغ کے زبردست داعی ڈاکٹر منصور میمن کے والد سابق چیف سیکرٹری سندھ غلام محمد میمن کی عیادت کے لئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی پیر صدرالدین راشدی انکی رہائش گاہ پہنچے اور غلام محمد میمن کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا، اس موقعہ پر غلام محمد میمن کا کہنا تھا کہ وہ روبرو صحت ہو رہے ہیں، جبکہ پیر صدرالدین راشدی کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈاکٹر منصور میمن سعودی عرب میں پروقار شخصیت کے مالک ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اسی طرح ان کے والد نے بھی اپنی ملازمت کے دوران جو کارکردگی دیکھائی ہے اس کو مدتوں یاد رکھا جاے گا اور وہ ان کی صحت کے حوالے سے بھی دعا گو ہیں

Facebook Comments