پاکستان حج والیٹیر گروپ کی جانب سے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد

الریاض ۔ حج کے موقعہ پر حجاج کرام کی رضاکارانہ طور ہر خدمت کرنے والے افراد کے اعزاز میں پاکستان حج والیٹیر گروپ کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جس میں حج کے موقعے پر خدمات سرانجام دینے والے سینکڑوں رضا کاروں نے شرکت کی،پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں رضا کاروں میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ تھے، جبکہ ان کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پہنچے،حج والیٹیر گروپ ریاض کے کوارڈینیٹر انجنیئر یوسف اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کیمونٹی پر مشتمل رضا کار گروپ 2012 میں تشکیل دیا گیا اس وقت رضا کاروں کی تعداد محض ڈیڑھ سو افراد تھی مگر آج سولہ سو کے قریب پاکستانی رضا کار حج کے موقعہ پر خدمات سرانجام دیتے ہیں، پاکستانی رضا کار منی، مزدلفہ اور حرم مکی کے قریب اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں، رضا ہاروں کو تربیت دی جاتی ہے اور انہیں نقشہ جات کے ذریعے معلومات فراہم کی جاتی ہیں جن کی مدد سے پاکستانی رضا کار حجاج کرام کو خیموں تک رسائی، بیمار اور معذور حجاج کو وہئیل چیر پر حج کروانے اور ان کی رہائش گاہوں تک رسائی شامل ہے،دو سال قبل حج کے موقعہ پر سانحہ منی کے موقعہ پر سعودی حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا،حج 2018 کے لئے بھی پاکستانی رضا کار اپنی بھرپور رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں گے اس حوالے سے رمضان المبارک کے بعد رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جاے گا، پاکستان حج والیٹیر گروپ کو ہمیشہ پاکستان حج مشن اور سفارت خانے کا تعاون حاصل رہا ہے جن کی بدولت ہم بہتر طور پر کام کرنے کے اہل ہوتے ہیں،ناصریہ سکول کے ہرنسپل پروفیسر طاہر رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اس با برکت محفل میں شرکت کرکے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہ ان لوگوں کی محفل ہے جو انسانیت کی اپنی دل وجان کے ساتھ خدمت کرتے ہیں،میرے نزدیک پاکستانی رضاکار یقنی طور پر لائق تحسین ہیں جو صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے حج کے موقعے پر خدمات سر انجام دیتے ہیں، ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی رضا کاروں کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اللہ نے ان کو اپنے مہمانوں کہ خدمت کے لئے چنا ہوا ہے، میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے اتنی اچھی تقریب سجائی ہے، بطور سفارت کار میرے لئے بھی یہ خوشی کا باعث ہے کہ جس طرح آپ لوگ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اس سے ملک کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، عبدالشکور شیخ نے سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کے متعلقہ کہا کہ سفیر پاکستان بھی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ ہم بھی اس طرح حج میں پہنچ کر لوگوں کی خدمت کریں،نماز اور روزہ بہت اچھا کام ہیں مگر اللہ تعالی کی رضا جلد حاصل کرنے کا آسان راستہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے، سفارت خانہ پاکستان اور ویلفئیر ونگ ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دے گا،تقریب کی نظامت کے فرائض ابرار تنولی نے سرانجام دئیے،

Facebook Comments