ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں مستحق اور نادار فیملیز کو راشن دینے کا اہتمام

الریاض ۔ ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار فیملیز کو راشن دینے کا اہتعمام کیا گیا ہے ہمنوا کی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے کچھ دن پہلے ایک مہم شروع کی گئی جس میں پاکستانی کیمونٹی کے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی گئی اور جس پر کیمونٹی ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے نتیجے میں ہمنوا کی ٹیم نے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا جن میں آٹا، چاول، دودھ، چائے اور دیگر ایسی اشیا کے پیکٹ بنائے ہیں جو ایک ماہ کے لئے کسی بھی فیملی کے لئے کافی ہونگے، ان پیکٹ کو مستحق اور غریب پاکستانی فیملیز تک پہنچانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے،اد کے علاوہ کیمونٹی ممبران سے کپڑوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جھنیں پاکستان غریب اور نادار افراد کو بھجوایا جا چکا ہے ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر نے کہا کہ ماہ صیام کا مہینہ ہمیں درس ہی یہ دیتا ہے کہ ہم اس ماہ میں لوگوں کی بھرپور مدد کریں، اور اپنے ایسے پیاروں کی امداد کریں جو اس کے مستحق ہیں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک کو اچھے انداز میں گزار سکیں،بلقیس صفدر کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ غریب افراد کو مفلسی سے نجات دے اور ان کو خوشحال کرے،

Facebook Comments