ہمنوا لیڈیز کلب الریاض کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب

الریاض ۔ ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی اس کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیمونٹی کے سرکردہ شخصیات بھی شریک ہوہیں، ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر کا کہنا تھا کہ ہم جو آج آزادی کی زندگی جی رہے ہیں اور دنیا بھر میں ایک الگ شناخت بنائے ہوئے ہیں اس کے پیچھے 23 مارچ کی وہ روشن دن کا بڑا ہاتھ ہے جب منٹو پارک لاہور میں برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے ایک الگ وطن بنانے کی قراداد منظور کی اور یہ وہی دن تھا جب قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر کرنے کے لئے جدوجہد شروع کی اور لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانی سے قائد اعظم اور دیگر رہنعماوں کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا،اس دن کی یادیں بہت حسین ہیں جب قوم یک زبان ہوئی ایک طاقت بنی اور ایک ملک کو حاصل کر لیا، ہم ایک روشن تاریخی پس منظر رکھنے والی قوم ہیں ہم نے ماضی میں بھی اپنا آپ منوایا اور آج بھی ہم بہتری کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ہمنوا کی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمنوا کا قیام 1986 میں عمل میں لایا گیا جس میں ابتدا میں 25 خواتین تھیں آہستہ آہستہ کاروان بڑھتا گیا اور ساتھ ہی ہمارے ارادے اور پختہ ہوتے چلے گئے یہی وجہ تھی کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہمنوا لیڈیز کلب نے پاکستان میں جب بھی سیلاب آیا یا زلزلہ متاثرین کی امداد کا وقت آیا تو ہمنوا نے نمایاں کام کیا اور ہموطنوں کی آواز پر لبیک کہا، کیونکہ ہمارا جسم تو یہاں ہے مگر ہماری دل کی دھڑکنیں پاکستان کے ساتھ دھڑکتی ہیں، ہماری آج بھی یہی کوشش ہے کہ ہم دیار غیر میں اور پاکستان کے اندر اپنے لوگوں کی بہتر خدمت کریں، اور یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہم سفارت خانہ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جھنوں نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے اور ہمارا ساتھ دیا ہے، چوہدری سجاد احمد کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام تو بہنوں کا ہے مگر ہم بھائی کبھی بھی ہمنوا کی آواز پر پیچھے نہیں رہے انہوں نے جب بھی ہمیں پکارا ہم آگے آئے ہیں، چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ وہ ہمنوا کے مشکور ہیں جو خواتین کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں ان کو کوشش کو جتنا سراہا جاے کم ہے، سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیر اتاشی عبدالشکور شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہماری خواتین انتہائی متحرک اور کچھ کر گزر جانے کے جذبے سے سرشار ہیں، ہمنوا لیڈیز کلب نے ہمیشہ لوگوں کی بہتر انداز سے خدمت کی ہے یوم پاکستان کے حوالے سے عبدالشکور شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اس کا وجود ہماری شناخت کا باعث ہے اس کی حفاظت اور اس کی ترقی ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنا نا ہماری بھاری ذمےداری ہے پاکستانی قوم جب بھی مشکل وقت آتا ہے ایک مٹھی کی مانند ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا دشمن ہماری اسی طاقت کو کبھی توڑ نہیں پایا، ہم نے دنیا بھر کو دیکھایا ہے کہ ہم تمام تر چیلنجز کا باخوبی سامنا کر سکتے ہیں اور اپنے وطن کی خوشحالی کے لئے کام کر سکتے ہیں، یوم پاکستان کی اس شاندار تقریب میں مقامی گلوکاروں نے وطن کی محبت سے سرشار قومی گیت بھی گائے جبکہ کوئز پروگرام کے ذریعے لوگوں میں انعامات بھی بانٹے گئے،

Facebook Comments