پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئیرز سعودی عرب کی جانب سے فیملی پکنک کا انعقاد

الریاض ۔ انسٹیٹیوشن آف انجینئیرز پاکستان سعودی عربین سینٹر نے فیملی پکنک کا انعقاد کیا۔ فیملی فن میں انجینئیرز اور ان کے اہلخانہ کے علاوہ پاکستان ایمبیسی کے افسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا پکنک میں شرکا کے روائتی ناشتے اور کھانے کے ساتھ متعدد کھیلوں کے مقابلوں اور ذہنی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ خواتین نے جہاں شعر و شاعری اور کھیلوں میں حصہ لیا وہیں بچے اور مرد دوڑ کے مقابلے، میوزیکل چیئر، فٹبال، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس، اور کیرم بورڈ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ نے تمام شرکا کی خصوصی توجہ اپنی طرف مبذول کروائ ، کانٹے دار مقا بلے کے بعد لاہوری چیمپس نے کرکٹ ٹورنامنٹ جيتا، تمام کھیلوں کے شرکا اور فاتح قرار پانے والے لوگوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پکنک کے آخر میں لکی ڈرا کے ذریعے شرکا میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جس نے شرکا کی دلچسپی پروگرام کے اختتام تک برقرار رکھی۔ آخر میں انسٹیٹیوشن کے چیئرمین سید مبشر حسین کرمانی نے پکنک کے شرکا اور اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments