لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 کی رنگا رنگ تقریب میں ستاروں کے جلوے

لاہور (سرزمین نیوز) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں گذشتہ شام لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی، جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹارز نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سب کو خوب محظوظ کیا۔

ایوارڈ شو میں ماہرہ خان، احد رضا میر، نعمان اعجاز، ہمایوں سعید، آمنہ شیخ، ماورہ حسین، عروہ حسین، سجل علی، عثمان خالد بٹ اور دیگر نے شرکت کر کے خوب رونقیں بکھیریں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 کی تقریب میں ستاروں نے فیشن کے نت نئے ملبوسات کو ترجیح دی جب کہ کچھ نے روایتی انداز کو پسند کیا۔

Facebook Comments