وی آئی پی ایوینٹس اور لولو ہائپر مارکیٹ کی جانب سے عید پر رنگارنگ کھیلو اور جیتو شو کا اہتمام

الریاض – عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے لولو کی جانب سے شاندار رنگارنگ پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس شاندار ایونٹ کو وی آئی پی ایونٹس نے نا صرف آرگنائز کیا بلکے عید کے پہلے روز سے شروع ہونے والا یہ پروگرام اپنی مکمل رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، جس میں سعودی شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی، انڈین، بنگالی، فلپائنی اور دیگر ممالک کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں،2CEB626D-EE0E-49B8-9AA3-2DD8CEE45FE6 جبکہ نوجوان سعودی شہریوں کی جانب اس پروگرام میں ایسی شرکت جاری ہے جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئی، سعودی نوجوان نا صرف انڈین فلمی گانوں کو گا کر لوگوں کو سنا رہے ہیں بلکے لوگوں سے خوب داد بھی وصول کر رہے ہیں،AB1D8CF6-66A9-4E8B-AD22-CFD938F934DA وی آئی پی ایونٹس کے روح رواں عمیر شیخ کی کمپیئرنگ جو کہ ہلہ گلہ سے بھرپوری ہوتی اور طنزومزاح سے بھرپور ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگ روزانہ اس خوبصورت ایونٹ کی جانب کھچے چلے آتے ہیں،F3A5B341-7BA9-409B-B30C-F4EBB133F03F کھیلو اور جیتو پروگرام میں کوئز کومپٹیشن، میجک شو، فائر شو کے علاوہ مہندی کے سٹال، فیس پینٹنگ، بچوں کے پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں،اور روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد انعامات جیت کر گھر جا رہے ہیں،جبکہ عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے یہ شاندار ایونٹ ہے جس میں تمام لوگ اچھے ماحول میں تفریح حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ انعامات بھی حاصل کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی عید خوشگوار ہو گئی ہے، اورخاص کر ہمارے ورکرز جو اپنوں سے دور ہیں ہم ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں،

Facebook Comments